ETV Bharat / state

ای ڈی کی کاروائی، سات ریاستوں میں چھاپے ماری

ای ڈی نے تقریباً 1500کروڑ روپے کے غبنن کے الزام میں بھدوہی کے ایک قالین تاجر کے دو مقامات پر تفتیش کی۔

ای ڈی کی کاروائی، سات ریاستوں میں چھاپے ماری
ای ڈی کی کاروائی، سات ریاستوں میں چھاپے ماری
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 6:42 PM IST

ای ڈی نے اس معاملے میں مختلف ریاستوں میں سات مقامات پر چھاپے ماری کی ہے جس میں بھدوہی بھی شامل ہے۔

بھدوہی کے قالین تاجر کے دو ٹھکانوں پر ای ڈی کی ٹیم نے چھاپے ماری کی ہے۔ بھدوہی کے قالین تاجر میسرز کاکا کارپیٹز اور کاکا اوورسیز کے دو ٹھکانون پر ہوئی چھاپے ماری میں ای ڈی نے کئی اہم دستاویز حاصل کی ہے۔

ای ڈی بیرون ممالک کے کھاتوں میں قالین کمپنی کے ذریعہ غیر قانونی طور پر 1500کروڑ روپے بھیجے جانے کے معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔ وہیں اس چھاپے ماری کے دوران بینک کھاتہ سے منسلک مزید کچھ جائیداد کے دستاویز اور کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کو بھی ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ای ڈی نے اس معاملے میں کئی دیگر ریاستوں کے 7 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ اس معاملے میں قالین تاجر کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قالین کے تاجر ایسے سنڈیکیٹ سے منسلک ہیں جس میں سنگاپور، ہانگ کانگ اور چین سے سافٹ ویئر درآمد کرنے کے نام پر کاغزوں پر بنی کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں 1500 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش'

ای ڈی کی تفتیش مین قالین تاجر کے بینک کھاتوں سے بھی کروڑوں روپے بیرون ممالک میں شیل کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

اس معاملے میں منی لانڈرنگ اور فیما ایکٹ کے تحت بھی شواہد جمع کرنے کے بعد ای ڈی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ فی الحال اتنی بڑی رقم کو بیرون ممالک کی کمپنیوں کے کھاتے میں کس مقصد سے منتقل کیا گیا ہے اس کی بھی تفتیش ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.