ETV Bharat / state

Dussehra 2022 یہ مسلم خاندان تین نسلوں سے راون کا مجسمہ تیار کر رہا ہے - راون کا مجسمہ

بنارس میں بریکا کی رام لیلا سب سے خاص ہوتی ہے کیونکہ یہاں دسہرہ کے موقع پر مسلم خاندان پوروانچل میں راون کا سب سے بڑا 70 فٹ کا پتلا تیار کرتا ہے، جس کو دسہرہ میں جلایا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کام مسلم خاندان تین نسلوں سے کررہا ہے۔ Dussehra 2022

Dussehra 2022,  Muslim family making effigy of Ravan in Varanasi for three generations
یہ مسلم خاندان تین نسلوں سے راون کا مجسمہ تیار کر رہا ہے
author img

By

Published : Oct 2, 2022, 8:27 PM IST

وارانسی: کاشی کو گنگا جمنی تہذیب کا شہر یونہی نہیں کہا جاتا ہے، یہاں کے تمام تہوار اتحاد کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔ جہاں مسلم خاندان پوروانچل کے سب سے بڑے راون کا پتلا تیار کرتا ہے۔ یہ شاندار تصویر بریکا کی رام لیلا اور خاص کر دسہرہ میں نظر آتی ہے۔ راون کا سب سے بڑا دہن بنارس کے بریکا میں ہوتا ہے، اس دہن کو تاریخی سمجھا جاتا ہے۔Dussehra 2022

قابل ذکر ہے کہ راون کا مجسمہ تیار کرنے والا مسلم خاندان کی تقریباً 3 نسلیں اس کام کو کر رہی ہے۔ خاندان کے مرد و خواتین سمیت کل 15 افراد اس کام میں مصروف ہوتے ہیں۔اس خاندان کی خاصیت یہ ہے کہ یہ مسلم خاندان نہ صرف یہ مجسمے تیار کرتا ہے بلکہ اپنے بچوں کو اتحاد کا سبق بھی سکھاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس خاندان کا ہر بچہ رام اور راون کی کہانی بخوبی جانتا ہے۔ یہ مسلم خاندان معاشرے کو امن اور ہم آہنگی کا پیغام دے رہا ہے۔

یہ مسلم خاندان تین نسلوں سے راون کا مجسمہ تیار کر رہا ہے

خواتین کاریگر سلمیٰ نے بتایا کہ ہم تقریباً پانچ سال سے یہ کام کر رہے ہیں۔ یہ ہماری تیسری نسل ہے۔ اس سوال پر کہ وہ خاندان کو چلانے کے ساتھ یہ ذمہ داری کیسے نبھا رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر خاندان ساتھ ہو تو سب کچھ ہوتا ہے۔ سلمیٰ نے کہا کہ ہمیں مجسمے بنانے کے کام میں بہت خوشی ملتی ہے اور کبھی کسی چیز سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ جو بھی کام خوشی اور دل سے کیا جائے تو وہ کام آسانی سے ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Muslim family Painting Ashok Chakra in Tricolour: مسلم خاندان سات دہائیوں سے قومی پرچم پر اشوک چکر چھاپنے کا کام کر رہا ہے

Muslim Families Preparing Kanwar: ہریدوار میں عقیدت مندوں کے لیے کانوڑ بنانے والا مسلم خاندان

سلمیٰ کے بیٹے ایان نے بتایا کہ وہ 2004 سے اس کام میں مصروف ہیں۔ ایان نے بتایا کہ راون نے سیتا کو اغوا کیا تھا۔ اس لیے ہر سال اس کا پتلا جلایا جاتا ہے۔خاص بات یہ کہ ایان یہ سب کام اپنی پڑھائی جاری رکھتے ہوئے کرتا ہے۔سلمیٰ مزید بتاتی ہیں کہ ہندو اور مسلمان تقسیم نہیں ہیں۔ہندو ہر پروگرام میں مسلمانوں کا ساتھ دیں۔ ایک مسلمان کا بھی فرض ہے کہ وہ ہندوؤں کے پروگراموں میں شامل ہو اور ان کا احترام کرے۔

اس موقع پر راون کے دس چہرے تیار کیے جاتے ہیں، جو کہ تقریباً 70 فٹ کا ہوگا۔ اسے تقریباً دو لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا تا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریباً دو سے ڈھائی ماہ لگتے ہیں۔ راون کے علاوہ اس کے بھائی کمبھکرن کا بھی مجسمہ تیار کیا جاتا ہے جو تقریباً 50 سے 60 فٹ تک کا ہوتا ہے اور 50 فٹ لمبا میگھناد (روان کا بیٹا) کا مجسمہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دو برس بعد بریکا میں دسہرہ کا میلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے یہاں دسہرہ میلہ منعقد نہیں ہو سکا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.