ETV Bharat / state

Yogi On Drug Mafia ڈرگ مافیاؤں کے نیٹ ورک کو کریں گے نیست و نابود، یوگی

author img

By

Published : May 16, 2023, 9:44 PM IST

یوگی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مسائل کسی ایک ریاست کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سے نپٹنے کی کوشش بھی متحدہ کرنی چاہئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: منشیات کی اسمگلنگ کو قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ سماج کے دشمن ڈرگ مافیاؤں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے مہم تیز کی جائے گی۔ این کارڈ ریاستی سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مسائل کسی ایک ریاست کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سے نپٹنے کی کوشش بھی متحدہ کرنی چاہئے۔ انفورسٹمنٹ سے وابستہ سبھی ٹیمیں متحد ہوکر اس سمت میں کام کریں۔ ہمیں ڈرگ سورس کی پڑتال، اس کے نیٹ ورک کا خاتمہ، خاطیوں کی گرفتاری اور نشہ کرنے والوں کے بحالی کے لئے کثیر الجہتی کوششیں کرنی ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات کی غیر قانونی پروڈکشن، خرید و فروخت اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹھوس انٹیلی جنس جمع کریں، ایک بہتر لائحہ عمل تیار کریں اور پھر پوری تیاری کے ساتھ بڑا اقدام کریں۔ جو بھی اس طرح کے سماج دشمن کاموں میں ملوث پایا جائے، ان کے خلاف قرقی سمیت سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ڈرگ مافیا کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنا ضروری ہے۔

یوگی نے کہا کہ حساس اضلاع میں چوکسی اور انٹیلی جنس کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں پر چوکسی بڑھائی جائے۔ محکمہ داخلہ کے ساتھ ساتھ شہری ترقیات اور دیہی ترقیات کے محکمے کو بھی اس مہم میں تعاون کرنا ہوگا۔ بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گورکھپور میں ایک نیا زون ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ ہیڈکوارٹر کی عمارت کے لئے ضروری اراضی وغیرہ وسائل دستیاب کرائے ۔ NCB کی یہ کوشش ریاست میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنے میں ہماری بڑی معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرگ ٹریفکنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد معاشرے کے دشمن ہیں۔ یہ انسانیت کے مجرم ہیں۔ ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ فاسٹ ٹریک عدالتوں میں این ڈی پی ایس کے مقدمات کی سماعت ضروری ہو، تاکہ مجرموں کو جلد سے جلد سزا مل سکے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ان اضلاع میں خصوصی عدالتیں قائم کی جانی چاہئیں جہاں زیادہ سے زیادہ مقدمات زیر التوا ہوں۔ اس سلسلے میں حکومتی سطح سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف منصوبہ بند اور موثر کارروائی کے لیے گزشتہ سال اہم قدم اٹھاتے ہوئے، ریاستی حکومت نے اگست 2022 میں 'اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس' تشکیل دی تھی۔ اے این ٹی ایف کے پاس تمام ضروری اختیارات ہیں جیسے تلاشی، ضبطی، گرفتاری، قرقی ، تحویل، تفتیش۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اے این ٹی ایف کے سربراہوں کی قومی کانفرنس میں اتر پردیش کے نظام کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسے دوسری ریاستوں کے لیے مثالی سمجھا گیا۔ اے این ٹی ایف کی ضرورت کے مطابق تمام ضروری وسائل دستیاب کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi On Khelo India University Games کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے یوپی کو سمجھنے کا موقع ملے گا، یوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.