محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس این سنگھ نے بتایا کہ اترپردیش کے آگرہ ضلع میں ٹڈیوں کی بھیڑ آنے کے بعد ڈرون کو کیڑے مار دواؤں کے چھڑکنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کے بعد 60 فیصد ٹڈیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس این سنگھ نے کہا "لگ بھگ 60 فیصد ٹڈیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دیئے گئے چار ڈرون کیڑے مار ادویات کے چھڑکنے کے لئے استعمال کیے جارہے ہیں"۔
ضلع زرعی، دفاعی افسر آگرہ رامپرویش کمار نے بتایا "ٹڈیوں کے ہجوم کل شام 8 بجے سے 9 بجے کے قریب یہاں پہنچے۔ ہم نے یہاں چھڑکنے کے لئے ٹریکٹر اور فائر بریگیڈ استعمال کیے۔ اب ٹڈیوں کو مارنے کے لئے مرکزی حکومت کی تفویض ٹیم بھی چار ڈرون لے کر یہاں پہنچی ہے۔"
ایک رہائشی نہال سنگھ جو سیر کے لئے نکلے تھے،نے اے این آئی کو بتایا کہ آج صبح سویرے ایک بڑی تعداد میں ٹڈی نکلی اور مقامی لوگوں کے لئے یہاں تک کہ چلنا بھی مشکل ہو گیا۔
وزارت زراعت کی معلومات کے مطابق ٹڈی دل کے تمام گروہوں کو راجستھان، ہریانہ اور اترپردیش کے ریاستی محکمہ زراعت کی ٹیموں، مقامی انتظامیہ اور سنٹرل ٹڈسٹ انتباہ کرنے والی تنظیم کے عہدیداروں نے ٹریک کیا ہے۔ جس کا کنٹرول آپریشن جاری ہے۔