ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں مشہور کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ زخمی - مشہور ومعروف کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر

مظفرنگر اسٹیٹ ہائی وے پر آج پیش آئے سڑک حادثے میں مشہور کوی پدم شری ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ میں مشہور کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ زخمی

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 4:29 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں مظفرنگر اسٹیٹ ہائی وے پر آج پیش آئے سڑک حادثہ میں مشہور کوی پدم شری ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ کو دیوبند کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مشہور ومعروف کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر اپنی اہلیہ باگیشوری کے ہمراہ بذریعہ کار دہلی سے مسوری جارہے تھے اس دوران دیوبند کے فلائی اوور پر رونگ سائیڈ سے آرہی ایک گاڑی نے ان کی کار سے ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور مقامی افسران و پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی زخمی اہلیہ کو علاج کے لئے کیلاش چند جین میموریل ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا۔

ویڈیو

اس اسلسلے میں ڈاکٹر ڈی کے جین نے بتایا کہ حادثہ میں ڈاکٹر اشوک چکر دھر کی کالر بون اور ان کی اہلیہ کی اسپائن بون میں چوٹ آئی ہے۔ فرسٹ ایڈ دینے کے بعد دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ بہتر علاج کے غرض سے دہلی کے اپولو ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر ڈی کے جین نے بتایا کہ دہلی روانہ ہونے سے قبل ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا نے فون کرکے ڈاکٹر اشوک اور ان کی اہلیہ سے بات کی، ڈاکٹر اشوک چکر دھر نے دیوبند سے دہلی جاتے وقت معروف شاعر ڈاکٹر دیوبندی اور دیوبند کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر مجھے فوری طور پر لوگوں کا تعاون اور علاج کی سہولت مہیا ہوگئی۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بتایاکہ حادثہ میں دونوں زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن شکرہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.