نوئیڈا اتھارٹی نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آپریشن جاری ہے۔ جس کے تحت نوئیڈا سیکٹر 32 میں واقع اے آر ٹی او دفتر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور دفتر کے احاطے و اطراف میں بیٹھے ایجنٹز کے ٹھکانوں کو اجاڑ دیا گیا۔
کارروائی کے دوران کسی طرح کی کوئی مزاحمت دیکھنے کو نہیں ملی۔
واضح رہے کہ نو ئیڈا کے اے آر ٹی او احاطے اور اطراف میں میں دلالوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ۔اے آر ٹی او کے پورے کیمپس اور کیمپس کے باہر کرسیاں، ٹیبل اور شیڈ لگا کر قبضہ کر رکھا تھا۔
اسی سلسلے میں عوام کی جانب سے کافی دنوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں لیکن اتھارٹی خاموش تھی تاہم معاملہ زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اتھارٹی نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور دلالوں کے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹادیا۔