یکم جولائی کو زندگیاں بچانے اور عوام کو صحت یاب رکھنے والے ڈاکٹرز کے اعزاز میں ڈاکٹرز ڈے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن معروف فزیشین اور مجاہدِ آزادی ڈاکٹر بدھان چندر رائے کی یوم سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں 14 سال تک بطور وزیر اعلیٰ (1948-1962) خدمات انجام دیں۔ 04 فروری 1961 کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع ڈاکٹرز نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں صدر شعبہ پروفیسر آصف حسن نے کہا کہ ینگ کورونری آرٹری ڈیزیز (CAD) عام طور پر 45 سال سے کم عمر کے تقریباً 15 سے 20 فیصد مریضوں کو متاثر کرتی ہے۔ مریض عام طور پر خطرے کی روایتی علامات نہیں دکھاتے ہیں، لیکن انہیں شدید دل کا دورہ پڑنے اور اچانک موت کا خطرہ ہوتا ہے۔
جینیاتی رجحان (Genetic predisposition) کے علاوہ لپڈ ڈس ریگولیشن، ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی بلند سطح، بلڈ شوگر میں اضافہ، ایچ ایس سی آر پی میں اضافہ اور ہائی بلڈ پریشر اہم عوامل ہیں۔ پروفیسر آصف حسن نے 25 سے 30 سال کی عمر میں ہیلتھ چیک اپ کروانے اور اپنے بلڈ پریشر اور خون کے بنیادی ٹیسٹ سے آگاہ رہنے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز ڈے پر ہمیں ینگ سی اے ڈی (کورونری آرٹری ڈیزیز) پر تحقیق کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کا شعبہ کارڈیالوجی ینگ سی اے ڈی سے متعلق پروجیکٹ میں فعال طور پر شامل ہے تاکہ ہم ہندوستانی تناظر میں اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور چھپے ہوئے خطرے کے عوامل کی نشاندہی کر سکیں، جو ینگ سی اے ڈی کے مؤثر علاج کا باعث بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Double Murder Case مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی
واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کو 1962 میں قائم کیا گیا تھا جس کا شمار ہندوستان کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں کیا جاتا ہے جہاں ریاست اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں مریض روزانہ علاج کے لئے آتے ہیں۔
Doctors Day celebrated in JN Medical College علیگڑھ کے جے این میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ڈے منایا گیا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج کے شعبہ کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پروفیسر آصف حسن نے 25 سے 30 سال کی عمر میں ہیلتھ چیک، بلڈ پریشر اور خون کے بنیادی ٹیسٹ سے آگاہ رہنے پر زور دیا۔
یکم جولائی کو زندگیاں بچانے اور عوام کو صحت یاب رکھنے والے ڈاکٹرز کے اعزاز میں ڈاکٹرز ڈے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن معروف فزیشین اور مجاہدِ آزادی ڈاکٹر بدھان چندر رائے کی یوم سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں 14 سال تک بطور وزیر اعلیٰ (1948-1962) خدمات انجام دیں۔ 04 فروری 1961 کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع ڈاکٹرز نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں صدر شعبہ پروفیسر آصف حسن نے کہا کہ ینگ کورونری آرٹری ڈیزیز (CAD) عام طور پر 45 سال سے کم عمر کے تقریباً 15 سے 20 فیصد مریضوں کو متاثر کرتی ہے۔ مریض عام طور پر خطرے کی روایتی علامات نہیں دکھاتے ہیں، لیکن انہیں شدید دل کا دورہ پڑنے اور اچانک موت کا خطرہ ہوتا ہے۔
جینیاتی رجحان (Genetic predisposition) کے علاوہ لپڈ ڈس ریگولیشن، ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی بلند سطح، بلڈ شوگر میں اضافہ، ایچ ایس سی آر پی میں اضافہ اور ہائی بلڈ پریشر اہم عوامل ہیں۔ پروفیسر آصف حسن نے 25 سے 30 سال کی عمر میں ہیلتھ چیک اپ کروانے اور اپنے بلڈ پریشر اور خون کے بنیادی ٹیسٹ سے آگاہ رہنے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز ڈے پر ہمیں ینگ سی اے ڈی (کورونری آرٹری ڈیزیز) پر تحقیق کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کا شعبہ کارڈیالوجی ینگ سی اے ڈی سے متعلق پروجیکٹ میں فعال طور پر شامل ہے تاکہ ہم ہندوستانی تناظر میں اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور چھپے ہوئے خطرے کے عوامل کی نشاندہی کر سکیں، جو ینگ سی اے ڈی کے مؤثر علاج کا باعث بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Double Murder Case مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی
واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کو 1962 میں قائم کیا گیا تھا جس کا شمار ہندوستان کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں کیا جاتا ہے جہاں ریاست اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں مریض روزانہ علاج کے لئے آتے ہیں۔
TAGGED:
Doctors Day observed