ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈی ایم نے کیا اینٹیجن ٹیسٹنگ کیمپ کا معائنہ

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں ڈی ایم نے اینٹیجن ٹیسٹنگ کیمپ کا دورہ کر کے دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔

ڈی ایم نے کیا اینٹیجن ٹیسٹنگ کیمپ کا معائنہ

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 6:16 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی نگرانی میں کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس ضمن میں آج ضلع مجسٹریٹ یعقوب پور گاؤں پہنچے اور اینٹیجن کٹ کے ذریعے لگائے جانے والے ٹیسٹنگ کیمپ کا معائنہ کیا۔

ڈی ایم نے کیا اینٹیجن ٹیسٹنگ کیمپ کا معائنہ

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس کیمپ کو علاقے میں وسیع پیمانے پر منعقد کیا جائے۔

اس کے لیے زیادہ سے زیادہ تشہیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ قریبی علاقوں کے جو لوگ بھی کورونا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں کیمپ میں آ کر اپنا ٹیسٹ کرا لیں اور انہیں سرکاری اسکیم کا فائدہ مل سکے۔

یعقوب پور گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے متعلق سرویلنس کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کی جانب سے کورونا اور دیگر بیماریوں کی علامات سے متعلق اعداد و شمار پر گفت و شنید کی۔

اس موقع پر ضلع آفیسر کی طرف سے گاؤں کے مسائل جاننے کی کوشش کی گئی۔

اس کے لئے بھی ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:لکھنؤ:عید الضحیٰ سے قبل بکرا فروش مایوس

جہاں دیہی عوام کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بجلی کے بلوں، سڑکوں کی تعمیر اور گاؤں میں آبی جماؤ کے مسئلہ کے حوالے سے بتایا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے بنیادی مسائل متعلقہ محکمہ جاتی افسران کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تمام دیہاتیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے آپ کو کورونا کے انفیکشن سے بچانے کے لئے چوکس رہیں اور خود کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے اقدامات پر عمل کریں تاکہ تمام شہری کورونا انفیکشن سے بچ سکیں اور سب صحت مند ہوں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دورے کے دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری ، محکمہ صحت کے دیگر عہدیدار اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.