بجنور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں وارڈ میں جانچ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی ڈی ایم کے ساتھ موجود تھے۔ چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس آج بھی پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت کی طرف سے کورونا کو ایک وبا قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فلو جیسی بیماری ہے جس کی علامتیں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رماکانت پانڈے نے کورونا وائرس سے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور اجلاس میں موجود عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔