ضلع علیگڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے کہا ہے کہ شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے جن محکموں کو کام تفویض کیا گیا تھا اسے جلد پورا کریں۔
انہوں نے اے ڈی اے کے افسران پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں سات دن کے اندر نالوں کا کام پورا کر دیا جائے۔
انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو حکم دیا کہ جہاں توڑ پھوڑ ہوئی ہے وہاں کسی بھی صورت میں ملبہ نھیں دکھائی دینا چاہیے ورنہ سخت کاروئی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بند نالوں، شہر میں جگہ جگہ ملبے اور جام سے اسکول کے بچے، عوام اور دکاندار کافی پریشان ہیں۔
ڈی ایم نے مزید کہا کہ بجلی محکمہ نالے بننے کے پندرہ دن کے اندر اپنا کام پورا کریں جہاں نالہ بن گیا ہے وہاں بجلی کو انڈرگراؤنڈ سپلائی کریں۔
سول لائن کے علاقے میڈیکل روڈ، دودھ پور، کیلا نگر چوراھا، میڈیکل روڈ، میری روڈ اور سینٹر پوائنٹ پر اکثر دیکھا جاتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں کوڑا اٹھانے دوپہر 2 بجے اور شام کے وقت آتی ہیں جس سے جام لگتا ہے اور گرمی میں عام آدمی، اسکول کے بچے، بوڑھے، مزدور سب جام کا شکار ہوتے ہیں۔
اجلاس میں آئس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ، ایس ڈی ایم کول اور دیگر لوگ موجود تھے۔