ETV Bharat / state

بھیم آرمی کے دفتر پر پولیس نے لگایا تالا - گروپ پروگرام پر پابندی عائد

ریاست اتر پردیش کے گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پولیس اور ضلع انتظامیہ نے بھیم آرمی کے دفتر کو مقفل کردیا ہے۔

بھیم آرمی پروگرام: پولیس نے موقع پر تالہ لگا کر نوٹس دیا

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 2:50 PM IST

دراصل گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی گروپ پروگرام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرنے کے لیے آج کاشی رام جینتی پہنچ رہے تھے لیکن بھیم آرمی نے کورونا وائرس کے پیش نظر جس جگہ کا انتخاب کیا تھا وہاں پولیس اور ضلع انتظامیہ نے روک لگا دی ہے اور وہاں نوٹس بھی چسپاں کردی۔

بھیم آرمی پروگرام: پولیس نے موقع پر تالہ لگا کر نوٹس دیا

واضح رہے کہ نوئیڈا سیکٹر 71 کے قریب اشوکا وائٹ فارم پر بھیم آرمی کا پروگرام منعقد ہونے والا تھا۔ پروگرام کے دوران بھم آرمی چیف پارٹی کے نام، منشور اور مزید منصوبوں کا اعلان کرنے والے تھے لیکن پولیس نے موقع پر تالہ لگا کر نوٹس دے دیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کہیں بھی عوامی جلسہ یا کسی بھی قسم کا کوئی پروگرام نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کارکنان اور مددگاروں کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور پنڈال کے باہر کھڑے ہیں۔ سیکڑوں کارکنان پہنچ چکے ہیں۔

پروگرام میں شرکت کے لئے موقع پر کارکنان اور حمایتی آگرہ، ایٹا، علی گڑھ، ہریدوار سمیت متعدد ریاستوں سے پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.