مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہولی اور شب برات کے تہوار کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے شہر کے معزز شخصیات کے ساتھ شہر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ District Administration Meeting in Muzaffarnagar
اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ اور ضلع کے سبھی محکموں کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ مظفرنگر ایس ایس پی اور پولیس محکمے کے اعلی افسران بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں شہر کے سبھی مذاہب کے معزز شخصیات نے شرکت کی اور آنے والے تہوار کے مدنظر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ District Administration Meeting in Muzaffarnagar
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ہندو مذہبی تہوار ہولی اور شب برات ایک ہی دن منایا جا رہا ہے، جمعہ کے روز ہی ہولی کا تہوار منایا جائے گا اور جمعہ کے روز ہی شب برات بھی منائی جائے گی۔ جس کو لے کر ضلع انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ District Administration Meeting in Muzaffarnagar
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر میں قریش برادری کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ ہم نے سبھی مذاہب کے معزز شخصیات کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ سبھی نے اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی مظفر نگر ابھشیک یادو نے کہا کہ کسی کو بھی ماحول خراب کرنے نہیں دیا جائے گا، جس طرح سے انتخابات پرامن تحریک کے ساتھ مکمل ہوئے، اسی طریقے سے ہم ان تہواروں کو بھی پر امن طریقے سے منائیں گے۔ District Administration Meeting in Muzaffarnagar