ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ Deputy CM Keshav Prasad Maurya In Meerut میرٹھ کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران وہ ہندو سامراجیہ دیوس کی تقریب میں شریک ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے صوبائی وزیر دنیش کھٹیک کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس درمیان انہوں نے کانگریس کے اعلیٰ کمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور صوبہ میں ہوئے تشدد کے واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی حمایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے نپور شرما کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے کے بعد ہوئے تشدد کے واقعات Violence Over Nupur Sharma's Remark پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے علاوہ اس کی حمایت کرنے والے لوگوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں صاف لفظوں میں کہا کہ کسی بھی بے قصور کو سزا نہیں ہونے دیں گے اور قصور وار کوبخشا نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Prophet Remark Row: جاوید پمپ کے گھروالوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا
اس کے علاوہ میرٹھ میں پولیس سسٹم سے ناراض صوبائی وزیر دنیش کھٹیک کے ذریعے میرٹھ پولیس پر لگائے گئے الزام پر انہوں نے کہا کہ سبھی پہلوؤں کی جانچ کرائی جا رہی ہے اور ایسے لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ Keshav Prasad Maurya On Demolition Of Buildings