بنارس: بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے خلاف مسلسل سماجی تنظیمیں وسیاسی جماعتیں حکومت سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمین کے لئے سخت قوانین کا نفاذ کیا جائے جس سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اس سلسلے میں بنارس کے سگرا علاقے میں یوتھ ٹائم فاؤنڈیشن کے کارکنان نے سڑک پر کھڑے ہوکر خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی سے متعلق عوام میں بیداری مہم چلائی ان کے ہمراہ دیگر افراد بھی اپنے ہاتھ میں پوسٹر اور پلے کارڈز لے کر خواتین کے حق میں آواز بلند کئے ۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ممول کمار نے کہاں کہ گزشتہ 50 دن سے بنارس کے مختلف علاقوں اور چوراہوں پر پلے کارڈ اٹھا کر حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنسی زیادتی کے خلاف سخت ترین قانون سازی کی جائے. انہوں نے کہا کہ بنارس میں عوام کو بیدار کرنے کا کام بھی چلا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ ٹائم فاؤنڈیشن کا مطالبہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سخت سے سخت قانون بنایا جائے۔