ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں کے لیے کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے بیشتر افراد سفر حج پر روانہ نہیں ہو پاتے ہیں۔ یہاں لوگ بڑی تعداد میں درخواستیں داخل کرتے ہیں لیکن کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے بیشتر افراد کی درخواستیں مسترد ہوجاتی ہیں اور وہ حج کے لیے روانہ نہیں ہو پاتے۔
حج کمیٹی کے سابق رکن زین الراشدین نے مرکزی حج کمیٹی سے حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹھ میں امیدوار زیادہ ہیں اور کوٹہ کم ہے جس کیو جہ سے متعدد درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں جبکہ گذشتہ برس تین ہزار لوگوں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے صرف ایک ہزار 200 افراد کو منتخب کیا گیا تھا۔
مفتی رحمت اللہ نے اترپردیش کے حج کوٹہ میں اضافہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
انہوں نے غازی آباد میں واقع اعلی حضرت حج ہاؤس کو بھی کارکرد بناتے ہوئے مغربی اترپردیش کے حجاج کرام کو آسانی پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔