ETV Bharat / state

'ہاتھرس کے ڈی ایم کو برخاست کیا جائے' - ہاتھرس معاملہ

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہاتھرس کے ڈی ایم کو فورا برخاست کیا جانا چاہیے، ان کے رول مشکوک ہیں۔

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: ڈی ایم کو برخاست کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 2:26 PM IST

کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہاتھرس کی متاثرہ کے اہخانہ کے مطابق سب سے برا رویہ ڈی ایم کا تھا، انہیں کون بچارہا ہے؟انہیں فورا برخاست کرکے پورے معاملے میں ان کے رول کی جانچ ہو'۔

انہوں نے لکھا کہ متاثرہ کے اہلخانہ جانچ کا مطالبہ کررہا ہے، تب کیوں سی بی آئی جانچ کا بول کر ایس آئی ٹی کی جانچ جاری ہے۔

پرینکا نے کہا کہ 'گر اترپردیش حکومت نیند سے بیدار ہوئی ہے تو اسے اہلخانہ کی بات سننا چاہیے'۔

پرینکا گاندھی ٹویٹ
پرینکا گاندھی ٹویٹ

واضح رہے کہ اترپردیش پولیس کی اجازت کے بعد کل شام راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پانچ کانگریسی رہنماؤں نے ہاتھرس پہنچ کر اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کے افراد خاندان سے ملاقات کی تھی۔

پرینکا گاندھی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

تقریباً 50 منٹ طویل ملاقات کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ متاثرہ خاندان کو اپنی لڑکی کا آخری دیدار کرنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔

پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' اہلخانہ اپنی حفاظت چاہتے ہیں اور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.