وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا تھا، تاہم اس سے قبل ان کی مخالفت کی گئی تھی۔
سابق رکن پارلیمان محمد ادیب وغیرہ نے بھی مودی کی علی گڑھ کی صدسالہ تقریب سے خطاب کو لے کر مخالفت کی تھی۔
اس موقع پر سرسید احمد خان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:'مولانا محمد علی جوہر: آنکھوں دیکھی باتیں' کا رسم اجراء
ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے ایس پی رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کے پوتے اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کو سر سید احمد خان نے قائم کیا تھا سر سید احمد خان کو بھارت رتن دینے کی ہمیشہ آواز اٹھتی رہی ہے لیکن ابھی تک سر سید احمد خاں کو بھارت رتن دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرسید احمد خان نے تعلیم کے میدان میں بیش بہا خدمات انجام دی ہیں، اس لیے انہیں بھارت رتن دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنی چاہئے۔