ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے سبزی فروش کی موت - death toll from Corona in the state reached 128

لکھنؤ میں بلرام پور ہسپتال میں زیرعلاج آج ایک سبزی فروش کی کورونا سے موت ہو گئی، اس کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے سبزی فروش کی موت
کورونا وائرس سے سبزی فروش کی موت
author img

By

Published : May 21, 2020, 5:33 PM IST

ریاست اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں آج بلرام پور ہسپتال میں زیر علاج ایک سبزی فروش کی کورونا سے موت ہو گئی، اس کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سبزی فروش شہر کے مولوی گنج کا رہائشی تھا۔ جو گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں منتقل تھا۔ مریض کی موت کے بعد بلرام پور ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کو بند کر دیا گیا ہے، وہیں ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ کے تمام افراد کا نمونہ لے کر کورونا ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ لکھنؤ میں اس سے قبل بھی ایک بزرگ کی کورونا سے موت ہوئی تھی، انہیں تدفین کے لیے قبرستان لے جایا گیا، جہاں موجود قرب و جوار کے لوگوں نے وہاں دفنانے سے منع کر دیا تھا، اس کے بعد ان کی تدفین رات میں ہی دوسرے قبرستان میں کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.