ETV Bharat / state

بابری مسجد پر عدالت کا فیصلہ مایوس کن: مفتی ابوالقاسم نعمانی - saharanpur news

ایودھیا میں 6 دسمبر سنہ 1992کو بابری مسجد شہید کرنے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو دارالعلوم سمیت متعدد علماؤں نے مایوس کن قرار دیا۔

image
image
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند نے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ 6 دسمبر سنہ 1992 کو پوری دنیا نے اس منظر کو دیکھا تھا اس کے باوجود عدالت کی جانب سے اس طرح کا فیصلہ آنا افسوسناک ہے۔

مولانا نے کہا کہ 9 نومبر کو آئے بابری مسجد کے فیصلہ کے دوران ملک کی سب سے بڑی عدالت نے یہ تسلیم کیا تھا کہ سنہ 1992میں مسجد کو شر پسندوں نے شہید کردیا تھا جو کہ غیر قانونی تھا اس کے باوجود بھی آج ایسا فیصلہ سامنے آنا سمجھ سے پرے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے ہمیں افسوس اور مایوسی ہوئی ہے، دنیا کے سامنے ہمیں اپنی عدالتوں کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.