ETV Bharat / state

CM Yogi On Cyber Police Station یوپی کے وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں سائبر تھانہ کھولنے کا اعلان کیا - سائبر کرائم پر ہوگا کنٹرول، یوگی

یوگی حکومت نے سائبر کرائم خا ص کر آن لائن ٹھگی اور آن لائن بینکنگ میں دھوکہ دھڑی کے بڑھتے معاملات پر موثر کنٹرول کے لئے ریاست کے ہر ضلع میں ایک سائبر تھانہ کھولنے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم، اربن ڈیولپمنٹ، ہاؤسنگ، ادارہ جاتی مالیات اور ریاستی ٹیکس کے محکمے باہمی میٹنگ کر کے عوامی تعاون کے ذریعے تمام عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، پنک ٹوائیلٹ اور بسوں میں پینک بٹن وغیرہ جیسے حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ CM Yogi On Cyber Police Station

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 4:14 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں یوگی حکومت نے سائبر کرائم خا ص کر آن لائن ٹھگی اور آن لائن بینکنگ میں دھوکہ دھڑی کے بڑھتے معاملوں پر موثر کنٹرول کے لئے ریاست کے ہر ضلع میں ایک سائبر تھانہ کھولنے کی پہل کی ہے۔ CM Yogi On Cyber Police Station

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو محکمہ داخلہ کی اہم میٹنگ میں کہا کہ سائبر کرائم پر لگام لگانے کے لئے ہر ضلع میں علیحدہ سائبر تھانے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ موصول اطلاع کے مطابو میٹنگ میں یوگی نے کہا کہ آج کے دور میں سائبر سیکورٹی اہم موضوع ہے۔ پولیس ڈویژن کے بعد اب ریاست کے ہر ضلع میں ایک سائبر کرائم تھانے کی قیام کی ضرورت ہے۔انہوں نے افسران کو اس بارے میں جلد از جلد تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم، اربن ڈیولپمنٹ، ہاؤسنگ، ادارہ جاتی مالیات اور ریاستی ٹیکس کے محکمے باہمی میٹنگ کر کے عوامی تعاون کے ذریعے تمام عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، پنک ٹوائیلٹ اور بسوں میں پینک بٹن وغیرہ جیسے حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوگی کی صدارت میں ہوئی اس اہم میٹنگ میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے ختم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

یوگی نے تمام ضلع انتظامیہ کو منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی غیر قانونی منشیات کا کاروبار نہ ہو۔ اس کے لیے انہوں نے ان حساس اضلاع پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت دی جو منشیات کی غیر قانونی تجارت کے لیے بدنام ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi Adityanath on Sports Players یوگی حکومت نے کھلاڑیوں کے لیے کھولا خزانہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.