کانپور میں کل دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئی تصادم میں ایک ڈی سی پی سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔اسی دوران 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ شیوالی تھانہ کے بکراؤں گاؤں میں پیش آیا، واضح رہے کہ ہسٹری شیٹر وکاس دبے وہی مجرم ہے، جس نے سنہ 2001 میں وزیر مملکت سنتوش شکلا کا قتل کردیا تھا۔
اے ڈی جی پرشانت کمار نے بتایا کہ اس حادثے میں 5 پولیس اہلکار سیمت ایک ہوم گارڈ اور ایک مقامی شہری زخمی ہوئے ہیں۔وہیں کچھ پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی غائب ہیں۔اس واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور انہیں قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
کانپور میں پیش آئے اس حادثے نے پورے اترپردیش انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول پیدا کردیا ہے،بلہور سی او دیویندر مشرا، چوکی انچارج مندھنا، انوپ کمار، شیوراج پور کے تھانہ انچارج مہیش چندر یادو، دروغہ نیبو لال سمیت آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔وہیں اس حادثے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہیں، جو کانپور کے ریجینسی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حادثہ کے بعد سے ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیدار جائے وقوع پر حادثے کا جائزہ لینے پہنچے۔نیز 50 پولیس دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم وکاس دبے نے سنہ 2001 میں اس وقت کے بی جے پی کے وزیر مملکت سنتوش کمار کا پولیس اسٹین میں قتل کیا تھا۔اس قتل عام کے بعد سے ہی پولیس کو اس کی تلاش تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کانپور: بدمعاشوں اور پولیس اہلکاروں میں خونریز تصادم
ڈی ایم برہما دیو رام تیواری زخمی پولیس اہلکاروں کے خیریت لینے اسپتال پہنچے ۔بی جے پی کے مقامی رکن پارلیمان دیویندر سنگھ بھولے بھی اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی خیریت لینے پہنچے۔