جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا، اہل خانہ کی رپورٹ کے بعد ہی یہ صاف ہوگا کہ ہلاک شدہ 65 سالہ شخص کو کورونا سہارنپور سے ہوا یا پھر دہرہ دون سے۔
ضلع سہارنپور میں کورونا پوزیٹیو مریضوں کی کل تعداد 253 تھی، جبکہ 213مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ اس وقت ضلع میں 40 کورونا کے کیس ہیں۔ ساتھ ہی ضلع میں چھ مقامات کو ابھی ہاٹ اسپاٹ بنایا ہوا ہے۔
اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے، جس میں 213 افراد سہارنپور میں صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، جس میں اب سہارنپور میں کورونا ایکٹیو مریضوں کی تعداد 40 رہ گئی ہے، جبکہ سہارنپور میں ہاٹ سپاٹ کی تعداد چھ ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 26 مئی کو دہرہ دون کے میکس اسپتال میں داخل سہارنپور کے ایک بزرگ شخص کی موت ہوگئی ہے، دل کی بیماری کی وجہ سے بزرگ کو دہرہ دون کے میکس اسپتال سے دہرادون داخل کرایا گیا، جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا۔
اس کی رپورٹ کورونا ٹیسٹ میں پوزیٹیو آئی ہے، حالانکہ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ بزرگ شخص کو کورونا انفیکشن کہاں ہوا ہے جبکہ سہارنپور انتظامیہ نے ہلاک شخص بزرگ کے اہل خانہ سیمپل کورونا ٹیسٹ بھیجا ہے۔
اس رپورٹ کے آنے کے بعد ہی یہ بات واضح ہوسکے گی کہ ہلاک شدہ شخص کوسہارنپور یا پھر دہرہ دون سے کورونا انفیکشن ہوا ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ پورے محلہ کو سینیٹائز کیاگیا ہے۔