ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا وائرس کا خوف ابھی بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ آج رامپور میں کورونا پازیٹیو 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے ساتھ ہی کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 59 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ کلکٹریٹ کیمپس، کچہری اور وکاس بھون میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہو جانے پر یہ ادارے بھی گزشتہ تین روز سے بند ہیں۔
مہلک کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے 24 مارچ کو نافذ کیے گئے لاگ ڈاؤن کے بعد سے ضلع میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔
شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 نئے پازیٹیو مریض آئے ہیں، اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔
نئے مریضوں میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رہائش گاہ کے ایک ملازم اور اس کی بیوی اور بیٹی کے علاوہ وکاس بھون ڈوڈا محکمہ میں تعینات ایک ملازم اور ایک سپاہی بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چھ جولائی کو 453 سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جن میں 425 کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ جن میں 15 لوگ مثبت آئے ہیں اور 410 کی رپورٹ منفی بتائی گئی ہے۔
نئے مریضوں میں جامع مسجد علاقہ کا ایک، جوالہ نگر کے تین، کوچہ نقالان کے دو، بادلی ٹانڈہ کا ایک، ہفتہ واری بازار ملک کا ایک، مسجد پیلو علاقہ کے تین، تھانہ کُنڈا کے دو لوگ شامل ہیں۔
وہیں کلیکٹریٹ، کچہری اور وکاس بھون میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہو جانے کے بعد سے ہی یہ تینوں مقامات گزشتہ تین روز سے بدستور بند ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ آج سے یعنی 10 جولائی کی رات 10 بجے سے 13 جولائی کی شام پانچ بجے تک کے لیے ایک بار پھر سے اترپردیش میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں اَن لاک ڈاؤن 1.0 کے بعد یعنی آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔