ETV Bharat / state

بارہ بنکی: راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان برہم

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے خلاف کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور جم کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

congress workers angry over rahul's misbehave in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان برہم
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:12 PM IST

ریاست اترپردیش میں ہاتھرس جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملنے جارہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی وجہ سے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے کانگریس کارکنان میں برہمی پائی جاتی ہے۔ کانگریس کارکنان نے شہر کے سب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے سترکھ ناکے پر سڑک جام کر دی۔ اس دوران پولیس اور کانگریس کارکنان کے درمیان جم کر نوک جھونک ہوئی۔

بارہ بنکی میں راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان برہم

بتا دیں کہ راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کی خبر ملک بھر میں آگ کی طرح پھیلی ہے۔ اس کے بعد ریاست اترپردیش میں کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا کی قیادت میں تقریبا دو درجن کانگریس کارکنان نے سترکھ ناکہ چوراہے پر جام لگا دیا۔

کانگریس کارکنان کا احتجاج سڑک پر آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلتا رہا۔ موقع پر موجود پولیس تماشہ بین بنی رہی۔

congress workers angry over rahul's misbehave in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان برہم

بعد میں کوتوال کے موقع پر پہنچنے پر انہوں نے کانگریسیوں سے سڑک خالی کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کی کانگریس کارکنان سے نوک جھوک ہوئی۔

کافی مشقت کے بعد پولیس کانگریس کارکنان کو بغل کے امبیڈکر پارک لے جا سکی۔ کھینچ تان میں کوتوال پنکج سنگھ کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ بعد میں کانگریس کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.