ETV Bharat / state

مرادآباد: ضلع پنچایت انتخابات کے لیے کانگریس کمر بستہ

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں جگر ہائٹ سیول لائن میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے سینئر رہنما مغیث جیلانی کا استقبال کیا۔ اس دوران پارٹی نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پنچایت انتخابات کے تعلق سے پارٹی کی جانب سے تیاری کی گئی۔

congress ready for district panchayat elections in moradabad
ضلع پنچایت انتخابات کے لیے کانگریس کمر بستہ
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 11:39 AM IST

کانگریس کے رہنما مغیث جیلانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی حق اطلاعات قانون کے ذریعہ عوام کی پریشانیوں کا حل نکالے گی اور سرکاری محکموں میں ہو رہی بدعنوانی کا خلاصہ کرے گی۔

کانگریس کے ضلع صدر ونود گمبر نے بتایا کہ کانگریس ضلع پنچایت کے الیکشن میں اپنی پوری طاقت اور محنت کے ساتھ ضلع کے 39 وارڈوں میں الیکشن لڑے گی جس کی تیاری کے لیے بدھ کے دن ضلع پنچایت انچارج راشد علوی تشریف لائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی 45 سال بعد ضلع پنچایت کے الیکشن اب پوری طاقت سے لڑنے جا رہی ہے جس میں انہوں نے سبھی وارڈوں پر جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی جے پی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پول کھل گئی ہے۔ اس کے جھوٹے وعدے عوام کی سمجھ میں آ گئے ہیں، اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ عوام کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ہر مذہب و ملت اور قوم کو ساتھ لے کر چلے۔

مزید پڑھیں:

حکومت کا ایجنڈا مسلم مخالف ہے: ظفریاب جیلانی

انہوں نے کہا کہ تفرقہ پھیلانے والی حکومت سے عوام کا دل بھر گیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی حکومت چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.