ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف یوتھ کانگریس کا انوکھا احتجاج - بارہ بنکی میں یوتھ کانگریس کا تیل قیمتوں کے خلاف احتجاج

بارہ بنکی میں یوتھ کانگریس نے پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے ان کی قیمت میں کٹوتی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف یوتھ  کانگریس کا انوکھا احتجاج

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 7:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو یوتھ کانگریس کے کارکنان نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انوکھے طریقے سے احتجاج درج کروایا۔ کانگریس کارکنان نے شگون کی قیمتوں سے اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروایا اور وزیر اعظم کو 101 روپے کا شگون بھی بھیجا۔ اس دوران انہوں نے حکومت سے فوری طور پر تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف یوتھ کانگریس کا انوکھا احتجاج

ملک میں مسلسل بڑھ رہے پٹرول و ڈیزل کی قیمت کے خلاف یوتھ کانگریس نے سب سے پہلے شہر میں بائیک ریلی نکالی، اس کے بعد وہ بس اسٹاپ کے سامنے واقع پٹرول پمپ پر اپنی موٹر سائیکل میں 101، 51، 21 اور 11 روپے کا پٹرول ڈلوایا۔ پٹرول لینے کے بعد پٹرول کی قیمت تو ادا کی ہی ساتھ ہی 101 روپیہ کا لفافہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار

اس کے بعد یوتھ کانگریس کے صدر سکندر عباس رضوی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء مہنگی ہو رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے نوجوان بے روزگار بھی ہو رہے ہیں۔ اسلئے ہم وزیر اعظم کو شگون میں یہ 101 روپے بھیج رہے ہیں، تاکہ وہ اس مسئلے پر غور کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں فورا کٹوتی کی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کی مار سے بچایا جا سکا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.