ETV Bharat / state

کانگریس فلسطینی عوام کے ساتھ ہے: شاہنواز عالم - Congress is with the Palestinian people

کانگریس پارٹی ہمیشہ سے فلسطین کی عوام اور یاسر عرفات کے ساتھ رہی ہے لہذا مستقبل میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

یو پی کانگریس کمیٹی (اقلیتی) کے صدر شاہنواز عالم

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:19 PM IST

یہ باتیں یو پی کانگریس کمیٹی (اقلیتی) کے صدر شاہنواز عالم نے کہی ہے۔

کانگریس فلسطینی عوام کے ساتھ ہے: شاہنواز عالم

ریاست اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے لکھنؤ دفتر میں فلسطین کے لیے تاعمر جدوجہد کرنے والے رہنما یاسر عرفات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کانگریسی رہنماؤں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یاسر عرفات اور بھارت کی دوستی بہت گہری تھی۔

وہ اندرا گاندھی کو اپنی بڑی بہن مانتے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران یو پی کانگریس کمیٹی (اقلیتی) کے چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ یاسر عرفات کانگریس یا بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہیں۔

ان کے کارناموں کو بھلایا نہیں جا سکتا، جو انہوں نے فلسطینی عوام اور ملک کے لئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے ہی فلسطینی عوام اور یاسر عرفات کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

نیلسن منڈیلا ہوں یا یاسر عرفات ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔

یو پی کانگریس کمیٹی (اقلیتی) کے صدر شاہنواز عالم

شاہنواز عالم نے کہا کہ اچھی اور بری بڑی طاقتیں ہمیشہ ساتھ رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سہراب نامی شخص کا قطر میں انتقال، سرکاری تصدیق کا انتظار

اگر کچھ لوگ فلسطین کے ساتھ ہیں، اس کے برعکس اسرائیل کو بھی حمایت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

عالم نے کہا کہ اسرائیل بھارت کو ہتھیار سپلائی کرتا ہی ہے، ساتھ ہی کسانوں سے جوڑی پالیسی پر بھی دخل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس فلسطینی عوام اور وہاں کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی تھی اور آگے بھی ان کے ساتھ رہے گی۔

انہوں آگے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے لوگوں کے خلاف بھارتی عوام کو کانگریس پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ایسی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.