ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں یوم اساتذہ کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ تعلیمی اداروں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا. لیکن کورونا وبا کے سبب حکومت کی جانب سے جاری گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے طلبا پروگرام میں حصہ نہیں لے سکے۔
اس تعلق سے اسکولز کے اساتذہ نے بتایا کہ 'ہر سال مئو کے مختلف اسکولز میں یومِ اساتذہ کے موقع پر متعدد پروگرام منعقد ہوتے تھے جس میں طلبا و طالبات اپنے استاذ کی تعلیمی خدمات کے عوض میں انہیں گل ہائے عقیدت پیش کرتے تھے، لیکن اس بار حالات خوشگوار نہیں ہونے کی وجہ سے طلبا اسکولز نہیں آسکے ۔ جس سے ٹیچرز میں کافی مایوسی ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ 'جلد حالات بہتر ہوں گے اور بچے محفوظ طریقے سے اسکول آنے میں کامیاب ہوں گے۔