ETV Bharat / state

کانپور: مولانا عبدالخالق سنبھلی کے وصال پر تعزیتی نشست - مجلس تحفظ ختم نبوت

ملک کے مشہور عالم دین مولانا عبدالخالق سنبھلی اور عالمہ ام ہانی کے وصال پر کانپور میں تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

کانپور: مولانا عبدالخالق سنبھلی کے وصال پر تعزیتی نشست کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 7:04 PM IST

ممتاز عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی اور مفتی محمد حذیفہ کی اہلیہ عالمہ ام ہانی کی وصال پر کانپور میں جمیعت علماء ہند، مجلس تحفظ ختم نبوت اور محکمہ شریعہ دارالقضاء کانپور کی جانب سے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی بڑے علمائے اکرام نے شرکت کی۔

مولانا عبدالخالق سنبھلی ایک بڑے بزرگ عالم دین اور معروف دینی شخصیت تھے۔ دو روز قبل مولانا عبدالخالق سنبھلی اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ مولانا عبدالخالق سنبھلی دارالعلوم دیوبند میں ایک لمبے عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور موجودہ وقت میں وہ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم تھے۔

کانپور: مولانا عبدالخالق سنبھلی کے وصال پر تعزیتی نشست کا اہتمام

مولانا عبدالخالق سنبھلی کے شاگرد صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جنہوں نے اس ملک کے کئی علاقوں میں مدارس قائم کیے۔ مولانا کے وصال پر لوگ نمدیدہ اور غمزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

کانپور میں موجود مولانا کے کئی شاگرد یہاں کے مدرسوں میں اپنی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے وصال پر سبھی نے آپ کو تعزیتی نشست میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مولانا مفتی محمد حذیفہ صاحب جو مولانا عبدالخالق سنبھلی کے شاگرد ہے اور اِس وقت ملک کے ایک معروف عالم دین میں ان کا شمار ہے۔ موجودہ وقت میں وہ بھیونڈی میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ام ہانی بھی ایک عالم دین تھیں جن کا دو روز قبل وصال ہو گیا ہے۔

محترمہ ام ہانی کا تعلق کانپور سے تھا آپ یہاں کے ایک بڑے عالم دین مولانا مبین الحق قاسمی صاحب کی بیٹی تھیں۔ آپ کا گھرانہ آج بھی دینی خدمات انجام دے رہا ہے، کانپور میں دونوں شخصیات کے نام پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.