رکن اسمبلی ڈاکٹر ارون کمار نے شہر کے مختلف مقامات پر ماسک اور صابن تقسیم کیے اور کورونا سے بچنے کے لیے لوگوں سے اپیل کی۔ اُن کے ساتھ کافی تعداد میں لوگ موجود تھےاور ماسک حاصل کرنے کے لیے لوگوں کا ہجوم تھا۔
ڈاکٹر ارون کمار نے تمام بھارتیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن گھر میں رہنے سے اگر اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، تو ایک دن گھر پر ہی رہیں اور لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی محتاط رہیں۔