ETV Bharat / state

چوکیدار گلی، گلی گھوم کر کورونا ویکسین لگوانے کی کر رہا ہے اپیل

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 9:03 AM IST

ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں میرٹھ کے فرحت علی بھی اپنی فینٹم سائیکل کے ذریعے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے لوگوں کو کورونا ویکسین کے تعلق سے بیدار کر رہے ہیں۔

farhat ali
فرحت علی

میرٹھ کے فرحت علی جو نہ صرف عوام کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے کورونا ویکسینیشن کے لئے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ملک بھر میں گھوم کر انسانیت کا پیغام دینے کا بھی جذبہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

فرحت علی رات کو ایک نجی اسپتال میں چوکیداری کے فرائض کو انجام دینے کے بعد دن بھر عوام کے بیچ جا کر ان سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

farhat ali
فرحت علی

ان کہنا ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے ڈھیر کو دیکھ کر ان کے من میں بھی انسانی زندگی کو بچانے کا جذبہ پیدا ہوا اور یہی وجہ ہے کہ قریب دو ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں، گلی اور محلوں میں گھوم کر بغیر کسی اجرت کے لوگوں سے کو رونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ کورونا سے انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

farhat ali
فرحت علی

میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو بیدار کر رہے فرحت علی کے جذبہ کو دیکھ کر اب سماجی تنظیموں کے ذمہ داران بھی ان کے اس کام کی نہ صرف تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔

farhat ali
فرحت علی

مزید پڑھیں:

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے تجاوز
farhat ali
فرحت علی

میرٹھ میں 21 جون سے 18 سال کے اوپر کے نوجوانوں کو بنا کسی رجسٹریشن کے کورونا ویکسین لگوانے کی شروعات کے بعد سے عوام کو ویکسینیشن کے لیے بیدار کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔ ایسے میں فرحت علی جس طرح سے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر نوجوانوں اور بزرگوں سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.