ETV Bharat / state

کاس گنج: بی سی جی ویکسین کی وجہ سے بچے کی موت - admit Ashok Nagar CHC

ضلع کاس گنج میں بی سی جی ویکسی نیشن کی وجہ سے 16 دن کے ایک بچے کی موت ہوگئی۔ وہیں چار بچوں کی حالت سنگین ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔

کاس گنج: بی سی جی ویکسینیشن کی وجہ سے بچے کی موت

author img

By

Published : May 9, 2020, 12:25 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے تحصیل سہاور میں واقع گاؤں نباب گنج میں بی سی جی ویکسین لگانے کے بعد 16 دن کے ایک بچے کی موت ہوگئی، جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں واقعے کی اطلاع کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ تمام بچوں کو علاج کے لیے اشوک نگر کے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

دراصل، تین دن قبل ایک آشا کارکن کے کہنے پر علاقائی اے این ایم نے گاؤں کے پانچ بچوں کو وکسی نیشن لگایا تھا جس کے نتیجے میں 24 اپریل کو پیدا ہونے والے دوشیانت کے بیٹے انوج کی موت ہوگئی، جب کہ آیوش، پرگیا، ویشنوی اور راگھو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

تمام شدید بیمار بچوں کو بغیر کسی سماجی فاصلے کے ایمبولینس سے اشوک نگر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جمعرات کی رات تقریبا 9 بج کر 30 منٹ پر بچوں کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ وہیں اس واقعے کے بعد گاؤں والوں نے محکمہ صحت کے ملازمین پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں غلط ویکسی نیشن دے رہے ہیں۔

سی ایم او ڈاکٹر پرتیما سریواستو نے بتایا کہ '16 دن کے ایک بچے کی موت ویکسین کی وجہ سے ہوئی ہے، جب کہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ تمام بچوں کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.