ETV Bharat / state

گڑھے میں گر کر بچہ ہلاک - معصوم کی موت

انوراج دوپہر کے وقت گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ اسے کھیلتا دیکھ کر گھر کے دوسرے افراد گھریلو کاموں میں مصروف ہوگئے جس کی وجہ سے کوئی بھی اس کے پاس نہیں تھا۔ جب انوراج دوپہر بارہ بجے کے قریب گھر کے سامنے نہیں نظر آیا تب اس کی تلاش شروع کی گئی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 11:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے بستی کے علاقہ رام نگر گاؤں میں بیت الخلا بنانے کے لئے کھودے گئے گڑھے میں پانچ سالہ بچہ گر کر ہلاک ہو گیا۔

دراصل رام نگر گاؤں کے رہائشی سومی سونکر نے بیت الخلا بنانے کے لئے گھر کے پیچھے چھ فٹ کی گہرائی میں ایک گڑھا کھودا تھا۔ گڑھے کے تالاب کے کنارے ہونے کی وجہ سے اس میں پانی بھر گیا تھا۔ اسی گڑھے میں اس کا پانچ سالہ بیٹا انوراج بے ہوشی کی حالت میں ملا۔

لواحقین، بے ہوشی کی حالت میں بچے کو علاج کے لئے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کنبے کے مطابق 'انوراج دوپہر کے وقت گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ اسے کھیلتا دیکھ کر گھر کے دوسرے افراد گھریلو کاموں میں مصروف ہوگئے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی اس کے پاس نہیں تھا۔ جب انوراج دوپہر بارہ بجے کے قریب گھر کے سامنے نہیں دکھا تب اس کی تلاش شروع کی گئی۔ بہت دیر تک تلاش کرنے کے بعد اسے بیت الخلا کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرا ہوا پایا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زائد کیسز

معصوم کی موت کے بعد کنبہ صدمے میں ہے۔ وہیں اس واقعے کے بارے میں سن کر ہر کوئی حیرت زدہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.