ETV Bharat / state

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع گوتم بدھ نگر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔

وزیراعلیٰ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہیے

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 7:58 AM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میرٹھ ڈیویژن کے صنعتی شہر ضلع گوتم بدھ نگر میں ترقیاتی منصوبوں اور کووڈ-19 کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع سے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے زیر نگرانی تعمیری ترقیاتی منصوبوں وغیرہ کی پیش رفت کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعلیٰ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنے والی تنظیموں کو کام کے وقت اس بات کا یقین کرانا چاہیے کہ ان کے پاس مناسب افرادی قوت موجود ہے یا نہیں، اور کام کو مذکورہ معیار کی بنیاد پر ہی کام مختص کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر کام مکمل ہونے پر لاگت میں کمی آتی ہے اور عام آدمی کو ترقیاتی منصوبوں کا بر وقت فائدہ ملتا ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میرٹھ ڈیویژن کے صنعتی شہر ضلع گوتم بدھ نگر میں ترقیاتی منصوبوں اور کووڈ-19 کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے سرکاری سطح پر فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقی اور فلاحی منصوبوں کے ذریعہ ریاست کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، اس سلسلے میں کسی بھی سطح کی غفلت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا سے بھی لڑنا ہے اور تیزی سے ترقی بھی کرنی ہے۔ میرٹھ ڈویژن کے تحت ضلع گوتم بدھ نگر میں ترقیاتی پروگرامز، عوامی فلاح و بہبود کی سکیمز، زیر تعمیر منصوبوں وغیرہ کے جائزہ کے دوران دیہی پنچایتوں میں معاشرتی بیت الخلاء، ویلج سیکریٹریٹ کی عمارتیں تعمیراتی کاموں میں تیزی لاتے ہوئے معیار کے ساتھ تعمیر کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہیے
وزیراعلیٰ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہیے

انہوں ہدایت کی ہے کہ پردھان منتری شہری ہاؤسنگ سکیم کے تحت مختص مکانات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد، بیج اور آب پاشی کے لیے پانی کی دستیابی کو کاشتکاروں کے لیے بروقت یقینی بنایا جائے۔

اس میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر گریٹر نوئیڈا اور کوڈ۔19 کے نوڈل آفیسر نریندر بھوشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریتو مہیشوری، ڈسٹرکٹ مجیسٹریٹ سوہاس ایل وائی، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.