ضلع علی گڑھ کے مرغ کاروباری ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں برڈ فلو نہ ہونے کے باوجود مرغ کی قیمتوں میں بھاری کمی ہے۔
مرغ کے ساتھ مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے بلکہ مرغ کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ضلع علی گڑھ میں برڈ فلو نہیں ہیں باوجود اس کے خرید و فروخت متاثر ہو رہی ہے۔
علی گڑھ شہر رسل گنج کے علاقے میں موجود مرغ و مچھلی کے بازار میں مرغ کاروباری محمد وحید کا کہنا ہے کہ ہر تین چار سال بعد اس طرح کی افواہ پھیلائی جاتی ہیں، جس سے ہم لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ ضلع علی گڑھ میں برڈ فلو نہیں ہے باوجود اس کے خرید فروخت متاثر ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
ایک مرغا تقریباً 40 سے 45 دن میں تیار ہو جاتا ہے تو اس میں برڈ فلو جیسی بیماری کہاں سے ہو سکتی ہے ہم بھی مرغ خریدنے والوں سے کہتے ہیں کہ علیگڑھ میں برڈ فلو نہیں ہیں اور عوام سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ آپ لوگ مرغ کھائیں ہم بھی کھا رہے ہیں ،کسی بھی طرح کی کوئی بیماری علیگڑھ میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو : طبقات الارض شعبہ کے پانچ طلبہ اسسٹنٹ ہائیڈرو لوجسٹ کے طور پر منتخب
وہیں مرغ کی خرید و فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ روزانہ مرغا کھا رہے ہیں لیکن ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، اگر کوئی بیماری ہوتی تو اس کا اثر ضرور دکھتا۔ برڈ فلو کے نام سے مرغ کی وجہ سے خریدوفروخت پر اثر پڑا ہے۔ لیکن علی گڑھ میں برڈ فلو نام کی کوئی بیماری نہیں ہے ہم لوگ مستقل خرید و فروخت کر رہے ہیں۔