اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں حال کے ایام دیسی شراب نوشی کے باعث ایک درجن سے زائد افراد کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے علاوہ میرٹھ میں چند ہفتے قبل پنچایت الیکشن کے دوران تقسیم کی گئی دیسی شراب سے بھی میرٹھ کے ایک گاؤں میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
ایسے میں علی گڑھ میں پیش آئے واقعہ سے سبق لیتے ہوئے میرٹھ پولیس نے شراب ٹھیکوں اور نقلی شراب کی تسکری کرنے والوں کے خلاف بھی مہم شروع کر دی ہے۔
افسران نے شراب نوشی کرنے والوں کو ہدایت بھی دی کہ سستی شراب نوشی کے لالچ میں وہ اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ بلکہ سرکاری ٹھیکوں سے شراب کی خریداری کریں ۔
علی گڑھ میں شراب پینے سے ہوئی ہلاکتوں کے بعد جس طرح سے حرکت میں آی میرٹھ پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی سے شراب ٹھیکوں کے مالکان میں بے چینی کا ماحول ہے۔