ETV Bharat / state

AMU Students Supporting Palestine اے ایم یو میں فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر ایف آئی آر درج - amu students march supporting palestine

علی گڑھ ملسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر علیگڑھ پولیس نے چار طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ یہ مارچ بغیر اجازت کے نکالا گیا۔

case registered against amu students for taking out march supporting palestine
اے ایم یو میں فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر ایف آئی آر درج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 8:38 PM IST

اے ایم یو میں فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر ایف آئی آر درج

علیگڑھ: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے دوران جہاں ایک جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کی حمایت کی ہے تو وہیں دوسری جانب اے ایم یو طلبا نے فلسطین کی حمایت میں پیدل مارچ نکال کر مظلوم فسلطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبا نے فلسطین کی حمایت میں اپنے ہاتھوں میں پوسٹرز لیے ہوئے تھے جس پر 'اے ایم یو اسٹینڈ وِتھ فلسطین اور 'فری فلسطین' لکھا ہوا تھا۔

اور اب فلسطین کی حمایت میں مارچ کرنے پر اے ایم یو کے چار طلباء کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے۔ علیگڑھ پولیس نے چار افراد (عاطف، خالد، کامران اور نوید) کے خلاف دفعہ 153A، 188، 505 کے تحت تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا ہے۔ چار طالب علموں کے علاوہ کئی نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے علیگڑھ سے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے آج صبح ایک بیان جاری کرکے اے ایم یو طلباء کے فلسطین کے حمایت میں پیدل مارچ نکالنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور طلباء کی پہچان کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اے ایم یو انتظامیہ سے ان کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے بعد علیگڑھ ایس پی (سٹی) مرگانک شیکھر پاٹھک نے بتایا کہ تھانہ سول لائن میں اے ایم یو طلبہ کی جانب سے بغیر اجازت فلسطین کی حمایت میں کیے گئے احتجاج کے خلاف ایریا آفیسر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش کی اور متعلقہ چوکی انچارج سے رپورٹ حاصل کی۔ چوکی انچارج کی رپورٹ پر کیس درج کیا گیا ہے جن میں محمد خالد، محمد عاطف، محمد نوید اور کامران کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں قانونی رائے لینے کے بعد جانچ کو مناسب طریقے سے نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.