ETV Bharat / state

بارہ بنکی: انفیکشن کی بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم - Prevention of infectious diseases

بارہ بنکی میں انفیکشن سے ہونے والے بیماریوں کی روک تھام کے لئے آج سے مسلسل ایک ماہ کے لیے سنچاری روگ دستک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: انفیکشن کی بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 12:07 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں انفیکشن سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے آج سے مسلسل ایک ماہ کے لیے سنچاری روگ دستک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کو اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے آج ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

ویڈیو

انفیکشن سے ہونے والے بیماریوں کے خلاف شروع کئے گئے سنچاری روگ دستک مہم وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ترجیحی مہم ہے۔ یہ مہم امسال کی تیسری مہم ہے۔

اس مہم میں محکمۂ صحت کے ملازمین دیگر محلوں میں جاکر بخار اور کووڈ-19 کے مریضوں کی تلاش کریں گے اور ان میں دوائیں تقسیم کریں گے۔

اس سلسلے میں دستک مہم کے نوڈل افسر ڈی کے شریواستو نے بتایا کہ 'اس مہم سے قبل ہماری ٹیم انفیکشن کی بیماریوں پر قابو پانے میں بڑے پیمانے پر کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دستک مہم میں آنے والے ملازمین کی باتوں پر عمل کریں اور دوا کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.