ETV Bharat / state

مئو: نئی نسل میں اردو سے دلچسپی پیدا کرنے کی پہل

اتر پردیش کے ضلع مئو میں نئی نسل کو اردو زبان سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ایک تحریک شروع کی گئی ہے۔ اردو پڑھاؤ تحریک کا مقصد طلبا کو ابتدائی جماعت میں ہی اردو زبان اور اس کے رسم الخط سے واقف کرانا ہے۔

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 4:45 PM IST

اردو زبان
اردو زبان

اردو پڑھاؤ تحریک کے روح رواں اور معروف مصنف ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے ان کی کوشش ہے کہ طلبا اردو پڑھیں، لکھیں اور اردو زبان میں آداب گفتگو سے واقف ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی زبان کا رسم الخط اس کی روح ہے۔ رسم الخط کے بغیر زبان کا وجود باقی نہیں رہے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اردو کی بقا اور نشونما کے لیے رسم الخط اردو میں ہی ہو۔

اردو زبان

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر اردو زبان کو ہندی یا رومن رسم الخط لکھنا مناسب نہیں ہے۔ اس تحریک کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اردو زبان کو اس کے اصلی رسم الخط میں پیش کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھانا اور حوصلہ افزائی کرنا بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر شکیل کی مختلف موضوعات پر نصف سے زیادہ تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں۔ مئو کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تحریک کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ اسکولوں میں اردو زبان کی بنیادی معلومات فراہم کرانے اور طلبا میں اردو کو عام فہم کرنے کے لیے ڈاکٹر شکیل احمد ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اردو ادب میں بہترین خدمات کے سبب انہیں آل انڈیا میر اکیڈمی اور اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.