ETV Bharat / state

رامپور: ہفتہ واری بازار بند ہونے سے تاجر بدحال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

اترپردیش کے شہر رامپور کے بیچ بازار میں متوسط درجہ کے تاجروں کے ذریعہ لگائے جانے والا بدھ بازار لاک ڈاؤن کے بعد سے تقریباً مسلسل 11 ماہ سے بند چل رہا ہے۔ بازار بند ہونے کی وجہ سے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

businessman troubled due to weekly market close in rampur
ہفتہ واری بازار بند ہونے سے تاجر بدحال
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:52 PM IST

رامپور کی اہم بازار شاداب مارکیٹ اور جامع مسجد علاقے کے بازار لاک ڈاؤن کے بعد سے بدھ کے روز بند رہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے قبل ان علاقوں میں گذشتہ کئی برسوں سے دکانوں کے آگے دوکان لگا کر بدھ بازار لگائی جاتی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن ملک میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے لاک ڈاؤن میں جب تمام بازاروں کے ساتھ بدھ بازار بھی لگنا بند ہو گیا تھا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر یہاں کے تمام بازار پہلے کی طرح کھلنے شروع ہو گئے، لیکن بدھ بازار کو ابھی بھی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جس سے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بدھ بازار میں دوکان لگانے والے امن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہفت واری بازار کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔ بدھ بازار شروع نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی معاشی حالت بہت کمزور ہو چکی ہے۔

امن نے بتایا کہ بازار دوبارہ کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وہ آج کلیکٹریٹ پہنچے۔

businessman troubled due to weekly market close in rampur
ہفتہ واری بازار بند ہونے سے تاجر پریشان

معیشت کو مضبوط کرنے میں بازار ریڑ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خرید و فروخت اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں تاجر اپنی دوکانے لگاتے ہیں۔ معاشی طور پر کمزرو اور متوسط قسم کے تاجروں کی بھی اس ملک میں ایک بڑی تعداد ہے جو ہفت واری بازاروں میں اپنی دکان لگا کر اپنی روزی روٹی تلاش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

امروہہ کا نوجوان چمولی گلیشیئر سانحہ میں لاپتہ

ان تاجروں اور دکانداروں کو وہاں سے ہٹانے کے بعد کوئی دوسرا متبادل مقام بھی نہیں دیا گیا ہے، جس سے متعدد افراد بیروزگار ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.