ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے شہر آگرہ میں یمنا ایکسپریس شاہراہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے آگرہ کے حکام کو ہدایات جاری کی کہ وہ تمام زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
واضح رہے کہ آگرہ میں یمنا ایکسپریس شاہراہ پر روڈویز کی جن رتھ بس ڈیوائیڈر توڑ کر نالے میں جاگری، جس میں 29 افراد کے ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچی سمیت دولڑکیاں اور 27 مرد شامل ہیں۔
حادثے کی جانکاری ملنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
یاد رہے کہ موقع پر ہی پولیس اور انتظامیہ کے افراد وہاں پہنچ گئے اور جے سی بی کی مدد سے بس کو باپر نکالا۔