ETV Bharat / state

مایاوتی کی چندرشیکھر آزاد پر نکتہ چینی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے دہلی کے جامع مسجد علاقے میں شہریت ترمیمی قانون اور شہریت کے قومی رجسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کےلئے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی تنقید کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ یہ دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 1:15 PM IST

مایاوتی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’مسٹر چندر شیکھر اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے بی ایس پی مخالف پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر ان ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں جہاں بی ایس پی مضبوط ہے۔‘‘

بی ایس پی سربراہ نے الزام لگایا کہ چندرشیکھر بی ایس پی کے ووٹوں کو متاثر کرنے کےلئے زبردستی جیل جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرشیکھر اترپردیش کے رہنے والے ہیں، لیکن وہ سی اےاے اور این آر سی کے مسئلے پر دہلی کے جامع مسجد علاقے میں مظاہرے میں شامل ہوکر زبردستی گرفتار ہوئے ہیں۔

مایاوتی نے کہا کہ چندر شیکھر کی یہ کوشش دہلی اسمبلی الیکشن میں فائدہ لینے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لوگوں کو ایسی تنظیموں، ایسےلوگوں سے دور رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو کبھی پارٹی میں شامل نہیں کیاجائےگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.