ETV Bharat / state

برطانوی دور کی پانی پائپ لائن لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب - اردو نیوز اترپردیش

یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ ہر وقت خوف کے سایے میں رہتے ہیں۔ یہاں خوف کا یہ عالم ہے کہ مکینوں کو اپنے گھر میں رہنے اور سونے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ کسی کو معلوم نہیں کہ گھر کی چھتیں کب گر جائیں اور پل بھر میں سب کچھ بکھر جائے۔ یہ علی گڑھ کا اپر کوٹ کا علاقہ ہے۔ یہاں کے گھروں میں بڑے بڑے شگاف پڑے ہوئے ہیں۔ یہ دراڑیں ان گھروں میں سے پانی کی پائپ لائن گزرنے کی وجہ سے پڑیں ہیں۔ گھروں کی در و دیوار کے علاوہ پائب لائن کی حالت بھی ناقابل بیان ہے۔

british era water pipeline became a source of concern for the people in aligarh
برطانوی دور کی پانی پائپ لائن لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 11:08 PM IST

برطانوی دور میں بنی اس پائپ لائن سے نہ جانے کتنے مکانات، دکانوں کی دیواروں اور چھتوں میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، تاریخی شاہی جامع مسجد بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

برطانوی دور کی پانی کی لائن سے اب بھی پانی کی فراہمی جاری ہے۔ یہ پائپ لائن لوہے کی ہے جو زنگ لگنے کی وجہ سے خستہ ہوتی جا رہی ہے۔ پائپوں میں جگہ جگہ رساؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گندا پانی بھی آتا ہے۔ پانی کے رساو کی وجہ سے مختلف مقامات پر زمین دھنس رہی ہے اور مکانوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔

علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں چھت ان کے اوپر نہ آ گرے۔ مقامی لوگوں کی لاکھ شکایتوں کے باوجود انتظامیہ اور علیگڑھ بلدیہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس نقصان کے لیے ہمیں معاوضہ دیا جائے، ورنہ مجبور ہو کر اب ہمیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔

british era water pipeline became a source of concern for the people in aligarh
برطانوی دور کی پانی پائپ لائن لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی

علاقے کے اس خوف ناک منظر کو دیکھنے کے بعد یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ ضلع انتظامیہ اور علی گڑھ بلدیہ نے اگر بَر وقت کوئی قدم نہیں اٹھایا تو کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے لاکھ شکایتوں کے باوجود علی گڑھ نگر نگم اور انتظامیہ نہیں سن رہا، ہمیں معاوضہ دیا جائے، ورنہ مجبور ہو کر اب ہمیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا۔

مکان مالک شکیل احمد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ برطانوی زمانے کی پانی کی لائن ہے جہاں سے پانی رس رہا ہے اور بھی مکانات ہیں یہاں جن میں دراڑ پڑ رہی ہے۔ کبھی کبھی بہت ڈر لگتا ہے کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ یہ ہمارے اوپر گر جائیں، میں اکیلا یہاں سوتا ہوں۔ پائپ لائن پھٹ گئی ہےکبھی کبھی گندا پانی آتا ہے نالی کا، ہم نے کئی مرتبہ شکایت کی ہے مگر کوئی سنتا نہیں ہے۔

سماجی کارکن گلزار احمد نے بتایا کہ مکان کے ساتھ ساتھ شاہی جامع مسجد بھی پھٹ رہی ہے اس کی کئی مرتبہ مرمت کرائی ہے۔ گلزار احمد نے مزید بتایا یہاں موجود انگریزوں کی زمانے کی جو پائپ لائن ہے جس کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

علی گڑھ کی شاہی جامع مسجد

مزید پڑھیں:

جونپور: فیروز شاہ تغلق قلعہ کی مسجد، مشرقی طرزِ تعمیر کا شاہکا

گلزار احمد نے کہا معذرت کے ساتھ عرض کر رہا ہوں اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی تو اللہ نہ کرے کوئی جانی نقصان ہو جائے تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا۔ ابھی تک اس پر کوئی غور کرنے کو تیار نہیں ہو رہا۔ ہم ہاؤس ٹیکس دیتے ہیں، اپنے مکانات کی چھتیں اور نالی کا ٹیکس دیتے ہیں تو اگر نگر نگم کی وجہ سے کوئی ایسی پریشانی آرہی ہے تو ہم معاوضے کے بھی حقدار ہیں۔ ہمیں معاوضہ دیا جائے ورنہ ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.