ETV Bharat / state

Barabanki Brick Kiln Owners: بارہ بنکی میں اینٹ بھٹہ مالکان نے مکمل ہڑتال کا دیا انتباہ

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 7:03 AM IST

بارہ بنکی میں اینٹ بھٹہ مالکان مہنگائی اور حکومت کی جانب سے فلائی ایش کی اینٹ اور بلاکس کو بڑھاوا دینے کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن اب اینٹ بھٹہ مالکان نے مکمل ہڑتال کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ Barabanki Brick Kiln Owners

Barabanki Brick Kiln Owners
Barabanki Brick Kiln Owners

بارہ بنکی: اینٹ پر جی ایس ٹی شرح میں اضافے، کوئلے کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ اور حکومتی تعمیر میں لال اینٹ کے استعمال پر پابندی کے خلاف لمبے وقفے سے متحرک چل رہے اینٹ بھٹہ مالکان نے آئندہ سال سے بھٹوں پر ہڑتال کا الٹیمیٹم دیا ہے. اینٹ بھٹہ مالکان کے مطابق بھٹے بند ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے. ان کے مطابق حکومت فلائی ایش کی اینٹ اور بلاکس کو بڑھاوا دینے کی وجہ سے بھٹوں کے ساتھ غلط رویہ اپنارہی ہے۔ Brick Kiln Owners in Barabanki

بارہ بنکی میں اینٹ بھٹہ مالکان نے مکمل ہڑتال کا دیا انتباہ

یہ بھی پڑھیں:

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بارہ اینٹ نرماتا سمیتی کے ضلع صدر شیش منی تیواری نے بتایا کہ جی ایس ٹی کلیم نہ کرنے کی صورت میں جی ایس ٹی 01% سے بڑھا کر 6% اور کرنے کی صورت میں 06% سے بڑھا کر 12% کرنے، کوئلے کی قیمت میں تین گنا اضافے اور حکومتی تعمیرات میں لال اینٹ کے استعمال پر روک کے خلاف وہ لمبے وقفے سے متحرک ہیں. لیکن نہ تو ریاستی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت اس مسئلے پر سنجیدہ ہے. ایسی صورتحال میں ان بھٹوں کو چلانا مشکل ہے. اس لیے وہ امسال اینٹ بھٹہ نہیں چلائیں گے۔ Brick Klin Association Staged Protest in Barabanki

انہوں نے کہا کہ اینٹ بھٹہ صنعت پوری ریاست میں لاکھوں افراد کو دوزگار مہیا کراتی ہے. ہمارے اس فیصلے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے. ان کا الزام ہے کہ حکومت فلائی ایش اور سیمنٹ بلاکس کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے. اس لیے وہ ہمارے مسائل پر سنجیدہ نہیں ہیں. جب کہ فلائی ایش اور سمینٹ کے بلاکس. کافی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ بھٹہ صنعت سے وابستہ ملازمین اور مزدوروں کا حکومت کو خیال کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.