کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پی پی ای کٹ (پرسنل پروٹیکٹو ایکیوپمنٹ) کی کمی سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔ ایسے میں ضلع بریلی کے بِتھری چینپور بلاک میں ”ویمن سیلف ہیلپ گروپ“ یعنی ڈبلو ایس ایچ جی نے پی پی ای کِٹ تیار کی ہے۔ خواتین کے گروپ نے اس کِٹ کو ضلع ترقّی آفیسر یعنی سی ڈی او کے سامنے پیش کیا۔ اور اسکی باریکیوں سے بھی واقف کرایا ہے۔ اب سی ڈی او اس کِٹ کو حکومت کے پاس منظوری کے لیئے بھیجینگے۔ حکومت اور حکمران کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد خواتین کے گروپ کو اسے تیار کرنے کا آرڈر دیا جائےگا۔
بریلی: کورونا سے حفاظت کے لئے خواتین کا بڑا کارنامہ - ڈبلو ایس ایچ جی نے پی پی ای کِٹ تیار کی ہے
اترپردیش کے ضلع بریلی میں خواتین کے گروپ نے ایک پی پی ای کِٹ تیار کی ہے۔ اس کِٹ کو ضلع کے اعلیٰ افسران کے سامنے پیش بھی کیا جا چکا ہے۔ افسران نے اس کِٹ کو اتر پردیش حکومت کے پاس بھیجنے کی تیاری کر لی ہے۔ حکومت سے منظوری ملنے کے بعد اس کِٹ کو عوام کے لیئے دستیاب کر دیا جائےگا۔