ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Lucknow آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - مفتی ابوالقاسم

لکھنؤ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے کارکنان نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مدرسہ کے 25 طلبا نے بھی اپنا خون عطیہ کیا۔ Blood Donation Camp In Lucknow

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 9:11 AM IST

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کے کارکنان نے ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی (سول) ہسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں ندوۃ العلما کے طلبا سمیت عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو ہر تین ماہ میں کسی نہ کسی کو خون عطیہ کرتے رہتے ہیں۔ Blood Donation Camp In Lucknow

آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ مولانا علی میاں ندوی نے اس تنظیم کی بنیاد آپسی بھائی چارہ اور باہمی رواداری کو فروغ دینے اور سماجی خدمات کے لیے رکھی تھی۔ اسی مشن پر ہم لوگ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ذات برادری کے نام پر لڑنے جھگڑنے والے ایک بار خون کا مذہب بتا دیں، خون کی ذات بتا دیں، جب کسی کو خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو نہ ذات و دھرم کو دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی اونچ نیچ، خون کا عطیہ کرنا ہمیں بتاتا ہے کہ سبھی انسان ایک ہیں، ایک دوسرے کی مدد کرو، اگر تم خون عطیہ نہیں کرسکتے ہو، کسی کی مدد نہیں کرسکتے ہو، تو کم از کم کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ، اور ایک بار میٹھے بول بول دینا ہی انسان میں ہیموگلوبین کو بڑھا دیتا ہے۔ اگر ہم کسی کو کچھ نہیں دے سکتے ہیں، تو کم ازکم اچھے بول ہی بول دیں۔ All India Payam e Insaniyat Forum

مولانا ازہر الاسلام ندوی نے کہا کہ ہماری تنظیم انسان کو انسان سے جوڑنے کا کام کرتی ہے، پیار اور محبت کو عام کرتی ہے، ہم سب ایک اچھے شہری بن جائیں، اور ملک کی فکر کرنے والے بن جائیں۔اس موقع پر مولانا عمر ندوی، ریاض الحق، حماد حق، مفتی مشکور حسين ندوی، مفتی عبدالمحیط ندوی ،مفتی شارق ندوی، مولانا عمر آصف ندوی، شفق علوی، مرزا اسرار حسين، محمد عمر ندوی، انصارالحق ، بلال خان،عظیم الرحمان عبد المجیداور مفتی ابو القاسم ندوی وغیرہ موجود تھے۔ Blood Donation Camp In Lucknow

یہ بھی پڑھیں : Lucknow Job Fair لکھنؤ جاب فیئر میں سینکڑوں نواجوانوں کا انتخاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.