ETV Bharat / state

Akhilesh Slams BJP over Inflation: 'پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صفایا طے'

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 8:59 PM IST

انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلنے والی بی جے پی کی چراغ کو عوام نے گل کر دیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی ہے۔ پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صفایا طے ہے۔Akhilesh Slams BJP over Inflation

پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صفایا طے: اکھلیش

سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں سماج وادی پارٹی Samajwadi Party اتحاد نے 200 سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جب کہ پانچویں مرحلے میں اتر پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی BJP کا صفایا ہو جائے گا۔ BJP wipe out from UP in the Fifth Phase Elections, Says Akhilesh yadav

جمعہ کو پیاگ پور اسمبلی حلقہ کے پٹورا چوراہا میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ایس پی اتحاد نے ڈبل سنچری لگائی ہے جبکہ پانچویں مرحلے میں بی جے پی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلنے والی بی جے پی کے چراغ کو عوام نے گلکر دیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت نے دھوکہ دیا۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ کھاد اور ڈی اے پی کی عدم دستیابی سے کسان پریشان ہو گئے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ کسان تین کالے قوانین کی واپسی کے لیے سردی، گرمی اور بارش کی پروا کیے بغیر ایک سال تک دھرنے پر بیٹھے رہے، لیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی، لیکن آخر کار کسانوں کی تحریک کام آئی اور حکومت کو زرعی قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اگر تین کالے قانون واپس نہیں ہوتے تو کسان اپنی زمین پر مزدور کی طرح کام کرتا، وہ اپنی زمین فروخت نہیں کرپاتا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت آئی تو ہوائی جہاز میں سفر کرائیں گے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب، کسان، نوجوان ٹریکٹر، بائک اور دیگر گاڑیوں سے بھی چل نہیں پا رہے ہیں۔ عوام نے جملے باز حکومت کے جھوٹ کو پکڑ لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوگی 10 مارچ کو مٹھ میں واپس جانے والے ہیں۔ انہوں نے 11 تاریخ کا ٹکٹ بھی بک کروالیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams BJP Govt: کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش

ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت آنے کے بعد گوشالوں کی حالت بہتر کی جائے گی اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے مویشیوں کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ ایس پی مخلوط حکومت ہر ایک کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دے گی، جبکہ کسانوں کو آبپاشی کے لیے بجلی کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.