آر ایل ڈی چیف اجیت سنگھ نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مودی نے گزشتہ پانچ برسوں میں کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
مودی جی کے خود کے اچھے دن آئے وہ خود دن میں تین بار کوٹ بدلتے ہیں، مودی جی سچ نہیں بولتے شاید ان کے والدین نے ان کو سچ بولنا نہیں سکھایا ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ مودی کہتے ہیں پکوڑا بناؤ پکوڑا بنانا روزگار ہے، جبکہ کاشت کار کو خیرات نہیں اپنا محنت کا پیسہ چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ اس عوامی جلسے میں بھیم آرمی کے پرچم بھی نظر آئے، اتحاد کی اس عوامی جلسے میں بھیم آرمی سے جڑے ہوئے تمام لوگ بھی شامل تھے، اس دوران کافی لوگ چندر شیکھر کی تصویر اور پرچم لہراتے دیکھےگئے۔