UP Municipal Elections بی جے پی یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام مسلم اکثریتی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی - بی جے پی مسلم وارڈز میں امیدوار اتارے گی
رواں برس اتر پردیش کے تمام وارڈوں میں بی جے پی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلم امیدوار اتار ے گی۔ یوپی میں مسلم اکثریت والے وارڈوں کی تعداد تقریباً 300 ہے۔ اس کے لیے بی جے پی نے اقلیتی محاذ کو فعال کر دیا ہے۔ UP municipal polls will be held by end of December
لکھنؤ: اتر پردیش میں تقریباً 300 ایسے وارڈ ہیں جہاں مسلم اکثریتی ہونے کی وجہ سے بی جے پی نے پہلے الیکشن نہیں لڑا تھا، لیکن اس بار پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر علاقے اور ہر وارڈ میں بی جے پی کا ایک امیدوار میدان میں اترے گا اور انتخاب میں قسمت آزمائی کرے گا۔ بی جے پی مسلم اکثریتی علاقوں میں کمل کے نشان پر مسلم امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔UP municipal polls will be held by end of December
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی ٹریننگ آج ختم ہو گئی ہے، اس تربیتی کلاس کے ذریعے بی جے پی اتر پردیش میں مسلمانوں میں اپنا اثر قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تقریباً 8 فیصد مسلمانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ جو کانگریس کو ملنے والے مسلم ووٹوں کی تعداد سے زیادہ تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کو یقین ہے کہ پارٹی نے جو اسکیمات جاری کئے ہیں، اس سے کثیر تعداد میں مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہے، اس کے ذریعے وہ مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کر سکتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہوا ہے، جس کے بعد پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مسلمانوں کو میدان میں اتار کر زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی حکمت عملی طے کی ہے۔
پوروانچل کے کئی اضلاع بشمول لکھنؤ، کانپور،مرادآباد،رام پور،بریلی، ایودھیا،سہارنپور، میرٹھ میں کئی وارڈ مسلم اکثریتی ہیں۔ یہاں مسلمانوں کی تعداد 80 سے 90 فیصد ہے۔ لکھنؤ کے کلبے عابد وارڈ، کانپور کے چمن گنج وارڈ، لکھنؤ کے حسین آباد وارڈ اور مختلف اضلاع کے ایسے کئی وارڈ جہاں مسلم ووٹوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ بی جے پی کو کبھی فتح نہیں ملی۔
ایسے میں اب بی جے پی نے اقلیتی محاذ کو متحرک کردیا ہے۔ تاکہ ان وارڈوں میں بھی بی جے پی کو کامیابی مل سکے۔ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم ووٹروں کی تعداد تقریباً 20 فیصد ہے، جن میں سے 300 ایسے وارڈ ہیں، جہاں ان کی تعداد 80 سے 90 فیصد کے درمیان ہے۔
بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اور اقلیتی مورچہ کے انچارج ایم ایل سی سلیل وشنوئی نے بتایا کہ اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش کے تمام وارڈوں میں اپنے امیدوار اتارے گی۔ جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں اقلیتی محاذ سے تعلق رکھنے والے مسلم امیدواروں کو جگہ دی جائے گی۔ اس سے بی جے پی مسلمانوں میں پہلے سے زیادہ اپنی جگہ بنا لے گی۔ جیت اور ہار کی بات کو چھوڑیں تو ایسی سیٹوں پر الیکشن لڑ کر ووٹ فیصد بڑھانے میں کامیابی ضرور ملے گی۔