ETV Bharat / state

بی جے پی بھیم آرمی کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے: کمل سنگھ والیا - کمل سنگھ والیا

ہاتھرس معاملہ میں بھیم آرمی پر لگے فنڈنگ کے الزامات پر بھیم آرمی کے قومی جنرل سکریٹری کمل سنگھ والیا نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی حکومت خواتین کی عزت بچانے میں ناکام ثابت ہوئی اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے بھیم آرمی پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

bhim army
bhim army
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 11:04 PM IST

ہاتھرس کیس میں بھیم آرمی پر پی ایف آئی سے فنڈنگ ہونے کے الزام اور ہاتھرس میں فساد کو بھڑکانے کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔

کمل سنگھ والیا، قومی جنرل سکریٹری، بھیم آرمی

اس پر بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد اور قومی جنرل سکریٹری کمل سنگھ والیا نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جن لوگوں کو ہمارے اکاؤنٹ کی جانچ کرنی ہے کرلے اگر ہمارے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ روپے بھی مل جائیں تو ہم استعفیٰ دے دیں گے، اگر نہ ملے تو یوگی جی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

کمل سنگھ والیا نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بھیم آرمی کو نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ بھیم آرمی کسی کے کہنے پر نہیں رکے گی اور نہ ہی ڈرے گی۔ ہم انصاف کے لیے آگے رہے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.